جے پور ، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران بی جے پی کے اجمیر سے ممبر پارلیمنٹ ساورلال جاٹ بیہوش ہو گئے ہیں۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ وسندھرا راجے، بی جے پی ریاستی صدر اشوک پرنامی بھی موجودتھے۔بی جے پی کے صدر امت شاہ تین دن کے دورے پر جے پور میں ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق مرکزی وزیر ساورلال جاٹ کا اچانک بلڈپریشرگرجانے کے بعدانہیں ہسپتال لے جایاگیا۔ساورلال جاٹ کو سوایمانسہ ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے فوراََبعدوزیراعلیٰ وسندھرا راجے، وسندھرا حکومت کے کابینہ کے رکن راجندر راٹھور، یونس خان، ارون چترویدی، سمیت کئی رکن ہسپتال پہنچے۔ساوروال جاٹ کی طبیعت بگڑنے کے بعد پارٹی صوبہ ہیڈ کوارٹر میں جاری میٹنگ فی الحال ختم ہو گئی ہے۔